ویب ڈیسک
|
3 مہینے پہلے
صوابی انٹرچینج پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج، آپس میں تصادم

صوابی: پشاور-اسلام آباد موٹر وے پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکن دو گروپوں میں بٹ گئے اور صوابی انٹرچینج پر ایک دوسرے سے جھڑپ کر بیٹھے۔
ایک گروپ موٹر وے بند کرنے پر اصرار کر رہا تھا جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کر رہا تھا، جس پر ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ احتجاجی کارکنان نے کہا کہ "ہمارے لیڈر کو رہا کرو، تب سڑک کھولیں گے”۔
اس دوران سابق اسپیکر اسد قیصر، ایم این اے عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی جلوس کی صورت میں مظاہرے میں شریک ہوئے۔
موٹر وے پر دھرنے اور جلسے کے باعث ٹریفک جام رہا، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












